تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:1

کل ٹرانسپورٹ سڑکوں پر نہیں لائیں گے،کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد

جنگ نیوز -


کراچی…کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری نے کہا ہے کہ ہفتہ 13 اگست کی ہڑتال سے ٹرانسپورٹرز کا کوئی تعلق نہیں۔ لیکن عدم تحفظ کی بناء پر بسیں منی بسیں اور کوچز سڑکوں پر نہیں لائیں گے۔ جیو نیوز سے گفت گو میں ارشاد بخاری کا کہنا تھا کہ پچھلے ہفتے کو کی گئی ہڑتال میں بھی بسوں اور منی بسوں کوجلایاگیا لیکن کسی حکومتی عہدیدار نے ان سے رابطہ نہیں کیا جبکہ ہفتہ 13 اگست کی ہڑتال کے موقع پر بھی ٹرانسپورٹرز عدم تحفظ کا شکار ہیں۔اس لئے فیصلہ کیا گیا کہ ٹرانسپورٹرزگاڑیاں سڑکوں پر نہیں لائیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.