12 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:1
برطانیہ پاکستانیوں کے تحفظ کی ذمہ داریاں پوری کرے،شہبازشریف
جنگ نیوز -
لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے برطانوی شہریوں کی جانوں اور ان کی املاک کے تحفظ کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے برطانیہ میں تین پاکستانیوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس اقدام کو افسوس ناک اور قابل مذمت قرار دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تینوں پاکستانیوں کے قاتلوں کا سراغ لگا کر انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔ پاکستان کی وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے مقتول نوجوانوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔