12 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:1
جیالوں کوقوم پرستوں سے لڑاناسندھ کے مفاد میں نہیں،ایاز پلیجو
جنگ نیوز -
کراچی …عوامی تحریک کے صدرایازلطیف پلیجو نے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز سے کل مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ان کاکہناہے کہ پیپلزپارٹی کے جیالوں کوقوم پرستوں سے لڑاناسندھ کے مفاد میں نہیں۔عوامی تحریک کے رہ نماوٴں کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کے دوران ایاز لطیف پلیجو کا کہناتھاکہ پیپلز پارٹی سندھ کے مینڈیٹ کارونا روتی رہی ہے لیکن سندھ کارڈ اب ریزہ ریزہ ہو چکاہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام ہفتہ13اگست کو کامیاب ہڑتال کے ذریعے اتفاق و اتحاد کی نئی تاریخ رقم کریں گے۔ایاز لطیف پلیجو نے مطالبہ کیا کہ کراچی اور حیدرآبادکی پرانی حیثیت میں بحال کیا جائے اور کراچی میں ابراہیم حیدری اور لیاری کے نام سے مزید دو ضلعے تشکیل دیے جائیں۔عوامی تحریک کے صدر نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ سندھ اسمبلی سے منظورکرائے گئے قانون کورد کرنے کانوٹس لیں۔