تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:37

کراچی:ڈاکونجی بنک سے 13 لاکھ 60 ہزارلوٹ کرباآسانی فرار

جنگ نیوز -


کراچی…کراچی کے علاقے گلبرگ سے مسلح ملزمان نے نجی بنک سے 13 لاکھ 60 ہزار روپے سے زائد لوٹ لیے اور با آسانی فرار ہوگئے،15دنوں کے دوران شہر میں4بنکوں کا صفایا کیا جا چکا ہے۔کراچی کے علاقے گلبرگ بلاک 4 میں واقع نجی اسلامی بنک میں5ملزمان صبح 11بج کر40منٹ پر بنک میں داخل ہوئے،سب سے پہلے انھوں نے نجی سکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنا کراس کا اسلحہ چھینا اور پھرکیش کاوٴنٹرپرموجود13لاکھ 60 ہزار روپے سے زائد رقم چھینی اور فرار ہو گئے۔واردات کا مقدمہ بنک منیجر کی مدعیت میں گلبرگ تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔کراچی میں 15 دنوں کے دوران ہونیوالی یہ چوتھی بنک ڈکیتی تھی،اس سے قبل گلشن اقبال،ملیر اور سائٹ کے علاقوں سے مسلح ملزمان کروڑوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے تاہم ان میں سے نہ کسی ملزم کو گرفتار کیا جا سکا ہے نہ ہی رقم کا سراغ مل سکا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.