13 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:43
بالی وڈ کی چاندنی گرل سری دیوی 48برس کی ہوگئیں
جنگ نیوز -
ممبئی ... بالی وڈ کی چاندنی گرل سری دیوی آج اڑتالیس برس کی ہوگئیں،پانچ سال سے فلموں سے دوراسٹار ہیروئین کو ان کے چاہنے والے آج بھی یاد کرتے ہیں۔انیس سو سڑسٹھ میں چائلڈ اسٹار سے کیرئر شروع کرنیوالی سری دیوی،تامل،ملیالم اور ہندی فلموں کی سپراسٹار رہیں،ان کی یادگار فلموں میں، جسٹس چوہدری،موالی،تحفہ،جانباز،آخری راستہ،نگینہ، مسٹر انڈیا،چالباز،چاندنی،لمحے،خدا گواہ سمیت درجنوں فلمیں شامل ہیں، انیس سو چھیانوے میں پرڈیوسر و ڈائرکٹر بونی کپور سے شادی کے بعد وہ بالی ووڈ سے دور ہوگئیں، اور دوہزار آٹھ میں فلم،ہلہ بول میں مہمان اداکارہ کے طور پر سامنے آئیں۔