تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:43

گوجرانوالہ: نالہ ڈیک بپھر گیا ،50 سے زائد دیہات میں پانی داخل

جنگ نیوز -


گوجرانوالہ ... نالہ ڈیک میں آئندہ چند گھنٹوں کے دوران تیس ہزار کیوسک ریلہ گزرنے کا امکان ہے۔گوجرانوالہ میں گزشتہ روز بارش کے باعث نالہ ڈیک مزید بپھر گیا جس کے بعد اس کا پانی پسرور سے قلعہ احمد آباد کے درمیان 50 سے زائد دیہات میں داخل ہوگیا۔نالہ ڈیک کے سیلابی پانی نے ہزاروں ایکڑ زمین پر کھڑی دھان،جوار اور مختلف سبزیوں کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا۔نالہ ڈیک میں طغیانی کے باعث بسرور نارووال روڈ بھی گزشتہ روز سے بند ہے۔متاثرہ دیہاتوں میں سے تین دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔فلڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کیدوران پسرور نارووال کے درمیان نالہ ڈیک میں تیس ہزار کیوسک کا ریلہ گزرنے کا امکان ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو ٹیموں کو متاثرہ دیہاتوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.