تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:43

حیدرآباد میں تین گاڑیاں نذرآتش،17 افرادزیر حراست

جنگ نیوز -
حیدرآباد میں تین گاڑیاں نذرآتش،17 افرادزیر حراست

حیدرآباد…حیدرآباد میں نامعلوم افراد نے تین گاڑیوں کو آگ لگادی۔ہنگامہ آرائی کے الزام میں سترہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا،حیدرآباد میں تینوں گاڑیوں کو نامعلوم افراد نے شہر کے مختلف علاقوں میں نذر آتش کیا،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،نامعلوم افراد نے دیال داس کلب کے قریب کھڑی لیاقت میڈیکل یونی ورسٹی جامشورو کی بس کو آگ لگا دی،ٹھنڈی سڑک پر اسٹیٹ بینک کے قریب نامعلوم افراد نے واپڈا کی ڈبل کیبن گاڑی کو نزر آتش کیا جبکہ گاڑی کو آگ لگانے کی تیسری واردات کینٹ قبرستان کے قریب پیش آئی جہاں موٹرسائیکل پر سوار تین نامعلوم افراد نے کوریئر کمپنی کی گاڑی کو جلادیا،ان وارداتوں کے بعد شہر بھر میں پولیس نے اپنا گشت بڑھا دیا ہے اور شہر کے اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر پولیس نفری تعینات کردی گئی ہے۔ڈی پی او پیر فرید جان سرہندی کے مطابق مختلف علاقوں میں تلاشی کے دوران17 افراد کوحراست میں لیکر ان کے قبضے سے پیٹرول کی تھیلیاں برآمد کرلی گئیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.