تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:43

لاہور سے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کو بھی ٹرین وقت پر روانہ نہ ہو سکی

جنگ نیوز -
لاہور سے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کو بھی ٹرین وقت پر روانہ نہ ہو سکی

لاہور…لاہور ریلوے اسٹیشن سے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کو بھی کوئی ٹرین وقت پر روانہ نہ ہو سکی۔جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکپریس جسے جمعہ کے روز صبح سوا گیارہ بجے روانہ ہونا تھا۔وہ کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد رات پونے بارہ بجے روانہ ہوئی عوامی ایکسپریس جسے 7شام بجے کراچی روانہ ہونا تھا، وہ ابھی تک روانہ نہ ہو سکی۔جبکہ کوئٹہ ایکسپریس کو شام چھ بجے کے قریب کوئٹہ روانہ ہونا تھا جو ابھی تک روانہ نہ ہو سکی۔جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.