تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:43

اوباما اور کرزئی کے درمیان وڈیو کانفرنس،افواج کے انخلاپر تبادلہ خیال

جنگ نیوز -
اوباما اور کرزئی کے درمیان وڈیو کانفرنس،افواج کے انخلاپر تبادلہ خیال

کابل …امریکا کے صدر باراک اوباما اورافغان صدر حامد کرزئی کے درمیان وڈیو کانفرنس ہوئی ہے،جس میں امریکی فوج کے انخلا کے بعد کی ممکنہ صورتحال پرغور کیا گیا۔امریکی افواج دوہزار چودہ تک افغانستان سے نکل جائیں گی جس کے بعد،سیکورٹی کی ذمہ داری افغان فورسز کے کاندھوں پر آجائے گی،وائٹ ہاوٴس کے ترجمان کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما اور افغان صدر کے درمیان نصف گھنٹے تک جاری رہی،اس وڈیو کانفرنس میں افغان مسئلے پر دسمبر میں ہونے والی بون کانفرنس کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.