تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:33

بدین،متعدد نہروں میں شگاف،متاثرین نے پانی پی کر روزہ رکھا

جنگ نیوز -


بدین… ضلع بدین میں طوفانی بارشوں نے سوسے زائد دیہات میں تباہی مچادی اور سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تہس نہس کردیں۔متاثرہ علاقوں سے ریلیف کیمپوں میں پہنچنے والے افراد حکومتی توجہ کے منتظر ہیں۔بدین میں جاری موسلادھار بارشوں کا سلسلہ تو اب تھم گیا ہے لیکن حالیہ بارش نے گزشتہ برس کے سیلاب کی یاد تازہ کردی ہے۔طوفانی بارشوں سے بیشتر برساتی نالوں اور نہروں میں شگاف پڑگئے اوران سے نکلنے والے پانی نے سیلابی ریلے کی شکل اختیارکرلی ہے جس سے سو سے زائد دیہات زیرآب آگئے ہیں۔ہزاروں ایکڑ پر کاشت کی گئی گنے اور کپاس سمیت کئی فصلیں تباہ ہوگئیں۔بدترین صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں تیس ریلیف کیمپ قائم کیے گئے مگر ان میں پہنچ کر بھی متاثرین کی مشکلات کم نہ ہوسکیں۔متاثرین کے لئے مخیر حضرات کی جانب سے فراہم کیے گئے رات کے کھانے کے علاوہ انھیں ابھی تک کوئی سہولت نہیں دی گئی اور متاثرین نے صرف پانی پی کر روزہ رکھا جبکہ ریلیف کیمپوں میں مزید متاثرین کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.