13 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:33
کراچی :پرتشدد واقعات میں7افراد ہلاک،متعدد گاڑیاں نذر آتش
جنگ نیوز -
کراچی…کمشنری نظام کے خاتمے کے خلاف سندھ بھر میں قوم پرست جماعتوں کی جانب سے ہڑتال کے موقع پر کراچی میں پر تشددواقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد سات ہوگئی جبکہ متعدد گاڑیاں جلادی گئیں۔ ہڑتال کے موقع پر کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر ایک کے قریب نامعلوم افراد نے ایک گاڑی کوآگ لگادی۔ شارع فیصل ٹیپو سلطان روڈ پر نامعلوم افراد نے ٹائر جلا کر سڑک بند کرنے کی کوشش کی۔ ہڑتال کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ معمول سے کم ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ناظم آباد نمبر دو میں کشیدہ صورتحال کے باعث پولیس نے علاقے میں گھر گھر تلاشی شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق ناظم آباد میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد ہلاک اور متعد زخمی ہوگئے۔جبکہ اسی علاقے میں شرپسند ایک ہوٹل کے قریب دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ بنارس ، قصبہ کالونی ، کٹی پہاڑی اور پیر آباد تھانے کی حدود میں 6موٹر سائیکلوں کو آگ لگادی گء۔جبکہ اسٹیل ٹاوٴن کے علاقے میں نوجوان کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پر امن احتجاج سب کا حق ہے لیکن احتجاج کو پرتشدد نہ بنایا جائے۔