تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:17

سرجیکل آپریشن کا فیصلہ،متحدہ کے الزامات بے بنیاد ہیں شرجیل میمن

جنگ نیوز -
کراچی…حکومت سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ بدامنی والے تمام علاقوں میں سرجیکل آپریشن کیا جائیگا۔ صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن نے وزیراعظم کی زیرصدارت سندھ کابینہ کے دو اجلاسوں کے بعد پیر کی شب پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں حالات خراب کرکے جمہوری حکومت کے خلاف سازش کی جارہی ہے،سرجیکل آپریشن میں کوئیسیاسی دباؤبرداشت نہیں کیا جائیگا اور سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر کارروائی کی جائیگی اور اس حوالے ہمارے تمام اتحادی متفق ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے پیپلز پارٹی پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں اور انہیں اس ماحول میں ایسے الزامات نہیں لگانے چاہئے تھے۔ کراچی میں بدامنی سے ملکی معیشت متاثر ہوتی ہے۔ ایم کیو ایم کو وفاقی پارٹی سمجھتے ہیں ، ہم کبھی اپنے شہیدوں کا الزام کسی سیاسی پارٹیوں پر نہیں لگاتے سب سے زیادہ اردو بولنے والے پیپلز پارٹی میں ہیں کچھ لسانی قوتیں نفرتیں پیدا کرنا چاہتی ہیں۔ آج کے اجلاس سے مثبت نتائج نکلیں گے۔ہم نے مایوسی کاشکارپولیس کامورال بلندکیا ہے، ایم کیو ایم کے ایم پی اے رضاحیدرکے قاتل ہماری حکومت نے گرفتارکیے۔کراچی کی آگ کوبھڑکانانہیں بلکہ اس پرپانی ڈالناچاہتے ہیں،پولیس افسران نے دہشتگردوں کوختم کرنے کا عزم کیا ہے۔الزامات لگاکرماحول خراب نہیں کرنا چاہتے۔کراچی سے غیرقانونی اسلحہ برآمدکرکے رہیں گے،متحدہ کاکراچی کی ایک کمیونٹی کے بارے میں بات کرناافسوسناک ہے۔سوٹارگٹ کلرز گرفتار کیے،جنہوں نے سوسوقتل کااعتراف کیا،گرفتارٹارگٹ کلرزسے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی تفتیش جاری ہے۔ہم بھی الزامات لگاسکتے ہیں،لیکن ہم مفاہمت چاہتے ہیں،ایم کیو ایم سے آج بھی مفاہمت کے لیے تیار ہیں۔ایم کیو ایم سمیت تمام سیاسی قوتوں سے مفاہمت چاہتے ہیں،آپریشن سے متعلق کوئی سیاسی دباوٴ قبول نہیں کیاجائیگا، اردو بولنے والے ہمارے بھائی اور ہمارا حصہ ہیں۔ہم کبھی بھی اپنے شہیدوں کا الزام کسی پرنہیں لگاتے۔ایم کیو ایم کو وفاقی پارٹی سمجھتے ہیں۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.