تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:39

ایران کا عارضی بنیادوں پر پٹرول درآمد کرنے کا فیصلہ

جنگ نیوز -
تہران…جنگ نیوز… ایران عارضی بنیادوں پر پٹرول درآمد کرے گا۔ ایران میں مقامی سطح پر تیار کیا جانے والا پٹرول غیرمعیاری ہوتا ہے جس میں اوکٹین کی مقدار کم ہوتی ہے۔ ایرانی وزارت تیل کے مطابق وہ مقامی سطح پر تیار کردہ پٹرول کے معیار کو بہتر کرنے کیلئے اس میں ملاوٹ کی غرض سے پٹرول عارضی طور پر درآمد کریں گے۔ وزارت کے مطابق جنوبی زاہدان میں قائم ریفائنری میں مئی میں ہونے والے بم دھماکے سے پٹرول کی پیداوار بھی متاثر ہوئی ہے جس سے ملکی کھپت پوری نہیں ہورہی ۔ ستمبر 2010ء میں ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ پٹرول میں خودکفیل ہوگیا ہے۔ ایران کی یومیہ پٹرول کی کھپت 66.5ملین لیٹر سے زیادہ ہے جبکہ مقامی سطح پر 54.8 ملین لیٹر پٹرول تیار کیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ ایران کے پاس دنیا کے خام تیل کے 10 فیصد کا ذخیرہ ہے تاہم ریفائنریز کی صورتحال مناسب نہ ہونے کی وجہ سے وہ اعلیٰ معیار کا پٹرول پیدا نہیں کر پارہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.