تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:50

روس کا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافے پر تشویش کا اظہار

جنگ نیوز -
ماسکو …جنگ نیوز…روس نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل اور فلسطین سے صبروتحمل سے کی اپیل کی ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان نے امید ظاہر کی ہے کہ حماس اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی کے سمجھوتے پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ روس بین الاقوامی ثالث ہونے کے ناطے فلسطین اور اسرائیل کے مابین براہ راست مذاکرات کی بحالی کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ تنازعہ کے تمام فریقین کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہئے جس سے اشتعال انگیزی میں اضافہ ہو۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.