23 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:50
چین : فیکٹری کے رہائشی حصے میں آتشزدگی، 14 افراد ہلاک
جنگ نیوز -
بیجنگ…جنگ نیوز… چین میں برتن بنانے والی فیکٹری کے رہائشی حصے میں آتشزدگی کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور2شدید زخمی ہوگئے۔ چینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر فوشن میں واقع فیکٹری شینگ فینگ سرامکس کی ملکیت تھی۔ رپورٹ کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں عمارت میں موجود لوگوں کی جان بچانے کیلئے عمارت کی کھڑکیوں سے چھلانگیں لگانے کے نتیجے میں ہوئیں۔ آگ پر3 گھنٹے بعد قابوپالیا گیا۔