تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:50

کراچی پولیس 4ٹارگٹ کلرز کو منظر عام پر لے آئی

جنگ نیوز -


کراچی…کراچی میں نارتھ ناظم آباد پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ایس ایس پی سینٹر کیپٹن عاصم اور ایس ایس پی ساوٴتھ نعیم شیخ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اٹھارہ اور انیس کی درمیانی رات نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں اسنیپ چیکنگ کے دوران ملزمان شاہنواز ، رفیق، نعیم جان اور مصطفیٰ کو گرفتار کیا گیا ، ابتدائی تفتیش سے پتا چلا ہے چاروں ملزمان گینگ وار کے اکرم بلوچ گروپ سے تعلق رکھتے ہیں اور حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں۔۔ملزمان نے دوران تفتیش چاکیواڑہ ، کلا کوٹ ، رسالہ ، نیپئر کے علاقوں میں کئی سنگین وارداتوں ، قتل اقدام قتل ، اغواء میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔۔ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزمان مغویوں پر تشدد کی موبائل فون سے ویڈیوبھی بناتے تھے، ملزمان سے یہ ویڈیو بھی برآمد کی گئی ہے جبکہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہے ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.