23 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:50
امریکہ میں دو صومالی قزاقوں کو عمر قید کی سزا
جنگ نیوز -
واشنگٹن…جنگ نیوز…امریکاکی ایک عدالت نے اومان کے ساحل کے قریب کشتی کو اغواء کرنے اور 4 امریکیوں کو یرغمال بنا کر بعد ازاں ہلاک کرنے کے الزام میں 2 صومالی قزاقوں کو عمر قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ورجینیا کے شہر نارفوک کے عہدے داروں نے بتایا کہ اس مقدمے میں یہ سزائیں 30 سالہ علی عبدی محمد اور 31 سالہ برہان عبدی رحمان یوسف کو دی گئی ہیں۔ دونوں صومالی قزاقوں نے اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا ، جس کے تحت انہیں لازمی طورپر عمر قید کی سزا بھگتا تھی۔ عہدے داروں نے یہ بھی کہا کہ ان کے مزید نوساتھیوں نے بھی اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے اور آئندہ ہفتوں میں انہیں سزائیں سنا دی جائیں گی۔ ہلاک ہونے والے چاروں امریکی کشتی رانی کی بین الاقوامی دوڑ بلیو واٹر ریلی کے ساتھ سفر کررہے تھے۔ منتظمین کا کہناہے کہ جب قزاقوں نے جب ان کی کشتی پر قبضہ کیا تو وہ اومان کی طرف بڑھ رہے تھے۔