23 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:1
جنوبی سوڈان: قبائلی جھڑپوں میں600 سے زائد افراد ہلاک،اقوام متحدہ
جنگ نیوز -
خرطوم…جنگ نیوز…اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران جنوبی سوڈان میں قبائلی جھڑپوں کے نتیجے میں چھ سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق کے مطابق جونگلیی نامی ریاست میں جمعرات کو ان جھڑپوں کا آغاز ہوا، جو اب بھی جاری ہیں۔ جونگلیی کی ریاستی حکومت کے مطابق علاقے سے خواتین اور مویشیوں کے اغوا کے بعد ان جھڑپوں کا آغاز ہوا۔ جنوبی سوڈان نے گزشتہ ماہ ہی شمالی سوڈان سے علیحدگی اختیار کی تھی۔ جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے مشن کی خصوصی نمائندہ ہلڈی جونسن نے علاقے میں استحکام کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے ان فسادات کے فوری روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔