تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:1

کترینہ پہلی بارعامر اور شاہ رخ کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی

جنگ نیوز -


ممبئی …جنگ نیوز…بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اپنے کیریئر میں پہلی بار عامر خان اور شاہ رخ خان کے مد مقابل پردہ سکرین پر اپنے حسن کے جلوے بکھیریں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ نے شاہ رخ کیساتھ ایک فلم میں لیڈرول ادا کرنے کی حامی بھر لی ہے تاہم اس پروجیکٹ کو تاحال فائنل نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب کترینہ یش راج بینر کی فلم دھوم تھری میں اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ اداکار عامر خان کے ساتھ پردہ اسکرین کی زینت بنیں گی۔ بالی وڈ ناقدین کا کہنا ہے کہ سلمان کیساتھ باکس آفس پر لگاتار کامیاب فلمیں دینے کے بعد کترینہ شاہ رخ اور عامر کیساتھ بھی کامیاب فلمیں دے پائیں گی، یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.