23 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:23
کراچی میں بد امنی سے نمٹنے کیلئے فوج نہ بلانے کافیصلہ
جنگ نیوز -
کراچی…حکومت سندھ نے پولیس اور رینجرزکی کارکردگی پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کراچی میں بد امنی سے نمٹنے کے لئے فوج نہ بلانے کافیصلہ کیاہے۔وزیراعلیٰ ہاوٴس کراچی میں وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ خصوصاً کراچی میں امن وامان کی صورتحال کاجائزہ لیاگیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پولیس اور رینجرز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے فوج نہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ 25 کالعدم تنظیموں کوخبردارکیاگیاکہ وہ فوری طور پراپنے دفاتراورسرگرمیاں بند کردیں۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ دوسرے ناموں سے کام کرنے والی کالعدم تنظیموں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔