تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:20

لاہورہائیکورٹ:ڈی جی پنجاب کی تعیناتی،وزارت قانون سے جواب طلب

اے آر وائی - لاہور ہائی کورٹ نے قائم مقام ڈی جی پنجاب گروپ کیپٹن ریٹائرڈ شمشیر علی کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی وزارت قانون سے جواب طلب کر لیا ہے۔



عدالتی سماعت کے دوران درخواست گزار کرنل غلام جعفر کے وکیل نے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب اور ڈپٹی چیئرمین نیب کا عہدہ خالی ہونے کے باوجود قائم مقام ڈی جی نیب پنجاب کی تعیناتی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے۔ ڈی جی نیب کی تعیناتی کے لئے چیئرمین نیب کی مشاورت لازمی ہے۔



انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت قائم مقام ڈی جی نیب کی تعیناتی کو کالعدم قرار دے ۔جس پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شیخ احمد فاروق نے وفاقی وزارت قانون کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ستمبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.