23 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:23
امریکی شہریوں کے مقدمے میں قانونی تقاضوں کو پورا کیا گیا، ایران
جنگ نیوز -
تہران…جنگ نیوز…ایران نے کہا ہے کہ تین امریکی شہریوں کے مقدمے میں تمام قانونی تقاضوں کو پورا کیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے بتایا کہ ایران کی عدلیہ نے تین امریکی شہریوں پرجاسوسی اور ایران میں غیرقانونی طورپر داخل ہونے کے الزامات کی مکمل تحقیقات کیں اوراس کی بنیاد پردومجرموں کوسزائیں سنائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی شہریوں کے مقدمے کی کارروائی کے بارے میں تمام تر قانونی تقاضوں کو پورا کیا گیا جبکہ ملزمان کو اپیل کا حق بھی دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دو امریکی جاسوسوں کوتہران کی ایک عدالت نے ایران میں غیرقانونی طریقے سے داخل ہونے اورامریکا کیلئے جاسوسی کرنے کے الزامات میں آٹھ آٹھ سال قیدکی سزاسنائی ہے۔