تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:25

گنڈا سنگھ کے مقام پر 81ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے

جنگ نیوز -


قصور…دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب ہے اور اس وقت گنڈا سنگھ والا کے مقام پر 81 ہزار فٹ کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے،سیلابی پانی سے قصور کے کئی دیہات پانی میں گھر گئے ہیں اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے فلد فور کاسٹنگ سنٹر کے مطابق بھارت کی جانب سے صبح چار بجے دریائے ستلج میں پانی کا ریلہ چھوڑا گیا جو ہیڈ سلیمانکی سے ہوتا ہوا اوکاڑہ ، پاکپتن اور وہاڑی کے اضلاع سے گزرے گا،سنٹر کے مطابق آئندہ ایک ہفتے کے دوران ستلج کے پانی کی سطح میں اضافہ ہوتا رہے گا، سیلابی ریلے کا پانی ضلع قصور کے نواحی گاوٴں چندا سنگھ،مستے کے،بھاکی اور کلنجر کے نشیبی علاقوں میں داخل ہو گیا جس سے فصلوں کو نقصان پہنچا ہے، کمشنر لاہور ڈویڑن جواد رفیق نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا،ان کا کہنا تھا کہ تمام حفاظتی انتظامات کرلیے گئے ہیں اور انتظامیہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے،متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو نقل مکانی کی ہدایت کی گئی ہے تاہم انہوں نے منتقلی سے انکار کر دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.