تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:5

شرپسند اور بھتہ خور فوراً کراچی سے چلے جائیں،سندھ حکومت کی پیشکش

جنگ نیوز -


کراچی…سندھ حکومت نے دہشت گردوں اور بھتہ خوروں کے سامنے بے بسی ظاہر کرتے ہوئے انہیں پیشکش کی ہے کہ وہ کراچی سے فوری طور پر کہیں اور چلے جائیں۔وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کی زیر صدارت اجلاس کے بعد جاری کئے گئے سرکاری اعلامیئے میں اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے بارے میں آگاہی کے ساتھ دہشت گردوں کو ایک انوکھی پیش کش کی گئی ہے کہ وہ کراچی سے فوری طور پر کہیں اور چلے جائیں،ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔اعلامیئے میں شر پسندوں کو شہرچھوڑنے کی تجویز تو دی گئی ہے لیکن اس پیشکش میں شامل دیگر امور پر روشنی نہیں ڈالی گئی ہے کہ کیا دہشت گردوں کوسرکاری گاڑیوں میں روانہ کیا جائے گا؟بھتا خوروں کوکراچی سے دور رہنے پر کوئی ٹی اے ،ڈی اے بھی دیا جائے گا؟کیا حکومت شرپسندوں کو بھیجنے کی جگہ کا تعین کرچکی ہے؟کیا مالی سال میں بھتا خوروں کیلئے کوئی خصوصی بجٹ مختص کیا جائے گا؟کیا یہ پیکیج حاصل کرنے والے بھتہ خوروں کاسرکاری ”وظیفہ “باندھا جائے گا؟یہ وہ سوالات ہیں جن کے جواب سرکاری اعلامیئے میں واضح نہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.