تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:55

پولیس بھتہ خوری،بدامنی کرنے والےعناصرکوگرفتارکرے،منظوروسان

اے آر وائی - کراچی : وزیر داخلہ سندھ منظور حسین وسان ایڈیشنل چیف سیکریٹری وزارت داخلہ، آئی جی سندھ ، قائم مقام ڈی جی رینجرز ، ایڈیشنل آئی جی سندھ پولیس اور دیگر سندھ پولیس کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ تاجروں ، صنعتکاروں، دوکانداروں میں تحفظ کے لیے بھتہ خوری اور بدامنی کی وارداتیں کرنے والے عناصر کو کڑی انٹیلی جنس نگرانی کے ذریعے موقع پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔



منظور حسین وسان نے ہدایت کی کہ شہریوں کو تحفظ اور امن و امان کی موثر فراہمی کے لیے پولیس شہر کی تمام مارکیٹوں اور بازاروں انجمنوں اور نمائندوں سے براہ راست رابطے میں رہے، انہوں نے کہا کہ تمام شاپنگ سینٹرز اور مارکیٹوں میں سادہ لباس میں پولیس نفری کو تعینات کیا جائے جو جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نگرانی رکھیں اور سرکوبی میں باوردی پولیس کی بھرپور معاونت کی جائے۔ وزیر ڈاخلہ نے ہدایت کی کہ کراچی کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر موثر نفری کی تعیناتی کے ساتھ ٹرانسپورٹ کو مناسب طریقے سے چیک کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.