تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:16

شہروں، دیہات میں گھنٹوں بجلی غائب،تاجراورشہری پریشان

جنگ نیوز -




لاہور…ملک میں جاری بجلی بحران میں کوئی کمی نہیں آئی،حکومت نے ماہ رمضان میں غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا وعدہ اور دعویٰ کیا تھا مگر شہروں اور دیہات میں وہی پرانی صورتحال،یعنی گھنٹوں بجلی بند،بازاروں میں کاروبار بری طرح متاثر اور گھروں میں شہری پریشان لاہور سمیت ملک کے بڑے شہروں میں 7 سے 10 گھنٹے جبکہ دیہات میں اس سے بھی دو گنا لوڈشیڈنگ جاری ہے ،حکومت دعووں کے باوجود سحری اور افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کے سلسلے پر قابو نہیں پایا جا سکا،پیپکو حکام کے مطابق بجلی کی پیداوار 15284 میگاواٹ اور ڈیمانڈ 18669 میگاواٹ ہے،بجلی کی مجموعی پیداوار میں ہائیڈل 6321 میگاواٹ،تھرمل 1807 ،آئی پی پیزجبکہ 6968 میگاواٹ بجلی شامل ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ تیل نہ ملنے کی وجہ سے بحران بڑھا ہے، دوسری طرف عوام نے اس صورتحال کو حکومت کی ناکامی قرار دیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.