23 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:18
لیبیا میں موجود تمام پاکستانی خیریت سے ہیں،ترجمان دفترخارجہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ترجمان دفترخارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ لیبیا میں پاکستانی سفارت خانہ اپنے شہریوں سے رابطے میں ہے اور وہاں سب پاکستانی خیریت سے ہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے جیونیوز سے گفت گو میں کہا کہ حکومت پاکستان نے پہلے ہی لیبیا سے 8 ہزار پاکستانیوں کو نکال لیا تھا جبکہ کئی پاکستانی گزشتہ مہینوں میں خود ہی لیبیا سے نکل گئے تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ اس وقت لیبیا میں 4 ہزار پاکستانی مقیم ہیں جن میں سے دو ہزار طرابلس میں رہتے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ لیبیا میں مقیم پاکستانیوں میں سے 80 فیصد وہاں کے شہری بن چکے ہیں ، یہ لوگ 1960ء کی دہائی میں لیبیا گئے تھے۔