23 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:18
ٹارگٹ کلرزکے خلاف بلاامتیازکارروائی کی جائے گی،رحمان ملک
جنگ نیوز -
کراچی…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے ٹارگٹ کلرزکیخلاف بلاامتیازکارروائی کی جائیگی،پولیس کو ہدایت کردی ہے ٹارگٹ کلرز کے چہروں کو ڈھانپ کر نہ رکھیں ، چاروں ٹارگٹ کلرزکوچادرہٹاکربھی سامنے لائیں گے،کراچی میں مختلف لوگوں کے مختلف مفادات ہیں ،جس کامفادمتاثرہوتاہے وہ حالات خراب کرنی کی کوشش کرتاہے۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 4ٹارگٹ کلرزکوعدالت بھیج دیا،مزیدکوبھیجیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ کراچی میں مختلف لوگوں کے مختلف مفادات ہیں ،جس کامفادمتاثرہوتاہے وہ حالات خراب کرنے کی کوشش کرتاہے، میں انڈرپریشرزیادہ اچھاکام کرتاہوں،جب ہڑتال ہوتی ہے نقصان کراچی کے2کروڑسے زائدعوام کا ہوتا ہے۔ رحمان ملک کاکہنا تھاکہ میری پولیس اوررینجرزطاقتورہے اورکارروائی کررہی ہے، پولیس اوررینجرزکے پیچھے پلاننگ ہماری ہوتی ہے، ٹارگٹ کلرزکیخلاف بلاامتیازکارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ پولیس کوہدایت کی ہے کہ ٹارگٹ کلرزکے چہرے نہ ڈھانپے جائیں تاکہ دہشت گردوں کے سرغنہ دیکھ سکیں کہ ان کے کارندے گرفتارہوگئے،بوری کلرزکے قریب پہنچ گئے ہیں،جلدختم کردیں گے۔رحمان کاکہنا تھا کہ کسی گلی، محلے یاسیاسی دفترمیں چھپنے والے کرمنلزکوبھی نہیں چھوڑیں گے،وارننگ دیتاہوں جوبندے اغواکیے ہیں انھیں چھوڑدیں، وزیراعظم نے مینڈیٹ دیاہے معاملات درست ہونے تک یہیں رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ میری ذوالفقار مرزا سے کوئی لڑائی نہیں ہوئی، ذوالفقار مرزا کا کہنا بھی ٹھیک تھا کہ آپ روز روز کیوں آجاتے ہیں، ذوالفقار مرزا میرے بھائی ہیں،میری اور انکی لڑائی کی غلط خبر شائع کی گئی۔