23 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:18
کراچی:ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں پکڑے گئے ملزمان کا پولیس ریمانڈ
جنگ نیوز -
کراچی…انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں گرفتار مزید 4ملزمان کو29اگست تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا جبکہ گزشتہ روز بھی پولیس وین پر حملے سمیت ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 5ملزمان کو 3ستمبر تک ریمانڈ پر دیا گیاتھا۔نارتھ ناظم آباد سے گرفتارہونے والے چار ٹارگٹ کلرز مصطفی،نعیم جان،شاہنواز اور رفیق کو انسداد دہشت گردی کے منتظم جج جسٹس مقبول باقر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ان ملزمان کو لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں دستی بم حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں اور کئی افراد کے زخمی ہونے کے مقدمے میں پیش کیا گیا۔عدالت نے ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے 29اگست تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیاہے۔اس سے قبل اپولیس ملزمان کا اتوار کے روز غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں بھی ریمانڈ حاصل کیاگیاتھا۔ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں گرفتار ملزمان عاطف عرف آصف ،عبدالحکیم ،محسن ،سبحان اور ابولبشر عرف بشر بنگالی کو عدالت میں پیش کیاگیا۔