23 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:29
جھوٹی ایف آئی آر درج کرانے پر3سال قید کی سفارش
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے اسلام آبادپولیس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے جھوٹی ایف آئی آر درج کرانے والوں کیلئے3سال قید اوردرج کرنے والے پولیس والے کونوکری سے فارغ کرنے کی سفارش کردی ہے۔اسلام آبادمیں ہونے والے اجلاس کوبریفنگ میں آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ اسلامی یونیورسٹی دھماکے میں بیرونی ہاتھ جبکہ سابق وزیرشہبازبھٹی کا قتل ٹارگٹ تھااوراس میں طالبان ملوث تھے۔ آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ اسلام آباد سے گذشتہ6ماہ میں تحریک طالبان اور بی ایل اے کے 4 اہم دہشت گرد گرفتار کئے ہیں جبکہ بلال منصور، غازی فورس، قاری حسین،ابن امین ، الیاس کشمیری اور جیش گروپوں کے کئی اہم دہشت گرد بھی گرفتار کئے۔ آئی جی نے تسلیم کیاکہ وفاقی دارالحکومت کے شہری علاقوں میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے،جس کی وجہ مجرمانہ کیسز کی پیروی کے لئے ماہرلاء پریکٹیشنرز کانہ ہوناہے۔