23 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:29
قذافی مخالفین کا طرابلس کے 80 فیصد سے زائد علاقے پر قبضے دعوی
جنگ نیوز -
ٰطرابلس…لیبیا میں قذافی مخالفین نے دارالحکومت طرابلس کے ہوائی اڈے سمیت 80 سے 90 فی صد علاقے پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ معمر قذافی کا بیٹا محمد مخالفین کی حراست سے فرار ہو گیااور سیف الاسلام نے بھی منظر عام پر آکر سب کو چونکا دیا ہے۔قذافی کے مخالفین اب طرابلس تک پہنچ چکے ہیں، جبکہ کرنل قذافی منظر عام سے غائب ہیں۔امریکی صدر اوباما اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے قذافی کو پیغام دیا ہے کہ اب ان کے اقتدار چھوڑنے کا وقت آگیا ہے، مگر قذافی کا امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہنا ہے کہ وہ مر جائینگے لیکن طرابلس نہیں چھوڑیں گے۔ادھر باغیوں کو قذافی کے مرکزی کمپاؤنڈ العزیزیہ تک پہنچنے میں شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔ دارالحکومت اس وقت واضح طورپردوحصوں میں بٹاہواہے،ایک حصے میں جشن تودوسرے میں جھڑپیں جاری ہیں۔