تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:29

ڈومینک اسٹراس کان جنسی زیادتی کے الزام سے بری

جنگ نیوز -


نیویارک …امریکا کی عدالت نے آئی ایم ایف کے معزول سربراہ ڈومینک اسٹراس کان پر ہوٹل ملازمہ سے جنسی زیادتی کے الزام کامقدمہ خارج کرتے ہوئے انہیں بری کردیاہے،تاہم نفیساتودیالونے سول عدالت میں دوسرا مقدمہ دائر کرنے کااعلان کردیاہے۔اسٹراس کان نیویارک کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں جج نے ان کے خلاف خصوصی پراسیکیوٹرمقرر کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔جنسی زیادتی کاالزام لگانے والی ہوٹل ملازمہ کے وکیل کا کہناتھا کہ ریاست کا پراسیکیوٹرانصاف کی راہ میں حائل ہے اس لیے خصوصی پراسیکیوٹرمقررکیا جائے۔ ریاستی پراسیکیوٹرمنگل کو عدالت میں کاغذات جمع کراچکے تھے جس میں مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھاکہ وہ ملازمہ کی کہانی پر یقین نہیں کرسکتے کیونکہ وہ قابل اعتمادعورت نہیں ہے۔جو ڈی این اے سیمپل حاصل ہوئے ہیں ان کی بنیاد پر بھی یہ نہیں کہا جاسکتا کہ دیالو کو زیادتی کانشانہ بنایاگیاتھا۔رہائی پاکرکان نے اپنی اہلیہ اور ساتھ دینے والوں کاشکریہ ادا کیا مگرالزامات سے متعلق بات کرنے سے گریزکیااورکہاکہ وہ وطن لوٹ رہے ہیں اوراس پربعد میں بات میں بات ہوگی۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.