23 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:29
انگلینڈ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر میڈیا کی شدید تنقید
جنگ نیوز -
ممبئی …بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی اپنی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں یا نہ ہوں، لیکن عالمی چیمپئن ٹیم کی دورہ انگلینڈمیں ناقص کارکردگی پر بھارتی اخبارات نے دھونی الیون کو آڑھے ہاتھوں لیاٹیسٹ سیریز میں بھارتی ٹیم کی شکست پرمیڈیامیں سخت ردعمل دیکھنے میں آیا، اخبارات نے بھارتی ٹیم کی ناکامی کوطنزیہ انداز میں بیان کیاجبکہ بعض اخبارات کے تبصروں میں کافی جارحانہ انداز پایاگیا۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے ٹیم کی ناکامی کو شرمناک قرار دیا، اخبارلکھتا ہے کہ بھارتی ٹیم بغیرمقابلہ کیے ہی پسپا ہوگئی۔ میل ٹوڈے کے مطابق کمزور ٹیم وائٹ واش ہوگئی ،اس کے کھلاڑی ذمہ داری نہ دکھاسکے۔ ہندوستان ٹائمز نے میچ رپورٹ کو اوول اینڈ آوٴٹ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ بھارتی ٹیم کاسنہری دورختم ہوگیا،یہ ناکامی ہی نہیں رسوائی ہے۔ بعض اخبارات نے بھارتی بورڈ کو بھی ناکامی کاذمہ دارقراردیا۔