تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:40

پاک بھارت فٹبال میچ لندن میں جاں بحق تین پاکستانیوں سے منسوب

جنگ نیوز -


کراچی …پاکستان اور بھارت کے درمیان3ستمبر کو انگلینڈ میں ہونیوالا فٹ بال میچ لندن واقعات میں جاں بحق ہونیوالے تین پاکستانیوں سے منسوب کر دیا گیا ہے۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن اور آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ تین ستمبر کا میچ لندن میں پر تشدد واقعات میں جاں بحق ہونیوالے پاکستانی ہارون جہاں، شہزاد علی اور عبدالمصورسے منسوب کیا جائیگا۔ڈربی فٹبال کلب پرائڈ پارک میں ہونیوالے اس میچ میں تینوں مرحومین کے اہل خانہ کو مدعو کیا گیا ہے جبکہ اس موقع پر تینوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائیگی، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں بھی سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ کھیلیں گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.