تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:40

بریڈ پٹ اور انجلینا نے اپنا لگژری گھر فر و خت کے لیے پیش کر دیا

جنگ نیوز -


لاس اینجلس …ہا لی ووڈ کی مشہور فلمی جو ڑی بریڈ پٹ اور انجلینا جولی نے امریکی ریا ست کیلی فورنیامیں قائم اپنا قیمتی و شا ندارگھر فرو خت کے لیے پیش کردیاہے۔چار ہزار اسکو ائر فٹ پر پھیلا ہوا یہ گھر ساحل ِ سمندر کے قریب واقع ہے جس میں سو ئمنگ پو ل ،ٹینس کو رٹ اور وسیع و عریض رقبے پر پھیلے ہو ئے شا ندار با غا ت مو جو د ہیں جبکہ قریبی ساحل تک جا نے کے لیے گھر کی اندر ونی حصے سے ہی ایک الگ را ستہ بھی مو جو د ہے ۔ اس شا ندار گھر کی قیمت ایک کر وڑ سینتیس لاکھ پچا س ہزار (13.75 million) ڈالر ہے ۔ واضح رہے کہ جا ئیدا دیں خر یدنے کے شوقین اس جوڑے کے دیگر امریکی ریاستوں کے علاوہ فرانس اور اٹلی میں بھی شا ندار مکا نا ت مو جو د ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.