تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:40

شاہ رخ کی فلم ڈان کا سیکوئل ڈان ٹو 3Dمیں بھی ریلیز کیا جائیگا

جنگ نیوز -


ممبئی …ہدایتکار فرحان اختر کی فلم ڈان کے سیکوئل ڈان ٹو کے پہلے ٹریلرنے جہاں شائقین کو پوری طرح اپنے سحر میں جکڑ لیا تھاوہیں اب اس فلم کی بے چینی سے منتظر آڈینس کے لیے نئی خوشخبری یہ ہے کہ ڈان ٹوکو3Dمیں بھی پیش کیا جائیگا۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فلم کے ہدایتکار فرحان اختر اور پروڈیوسررتیش سدھوانی نے ناصرف فلم کی تیلگو اور تامل زبان میں ڈبنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ اس فلم کو 3Dفارمیٹ میں بھی تبدیل کیا جارہا ہے جسکے بعد اسکا3Dورژن بھی ریلیز کیا جائیگا۔2006کی بلاک بسٹر فلم ڈان کے سیکوئل میں مرکزی کردار شاہ رخ خان کیساتھ ساتھ پریانکاچوپڑا،بومن ایرانی،لارا دتہ،کنال کپور اور اوم پوری نے کام کیا ہے جبکہ ہریتک روشن اور سمیرا ریڈی اس فلم میں مہمان اداکاروں کی حیثیت سے شامل ہیں۔انتہائی بے چینی سے ڈان کی واپسی کے منتظر شائقین کے لیے یہ فلم 23دسمبر سے سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.