تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:51

کراچی کی مخدوش صورتحال، اسٹاک مارکیٹ معمول سے پہلے ہی بند

جنگ نیوز -


کراچی …شہر میں یوم سوگ اور کشیدہ صورتحال کے باعث کاروبار تو پہلے ہی بندش کا شکار تھا، اب کراچی اسٹاک مارکیٹ بھی بگڑتی صورتحال کے باعث معمول سے پہلے ہی بند ہوگئی۔ شہر میں جاری کشیدہ صورتحال اور فائرنگ کے واقعات کے باعث کراچی اسٹاک ایکسچینج کی انتظامیہ نے باہمی اتفاق سے کاروباری سیشن معمول سے پہلے یعنی 2 بجے کے بجائے ساڑھے 12 بجے بند کردیا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 52 پوائنٹس کی کمی کے بعد 10 ہزار 842 پوائنٹس کی سطح پر بند ہواجبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 4 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 10 ہزار 395 کی سطح پر بند ہوا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.