23 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:51
3Dاشکال تراشنے والا لیگو پرنٹر
جنگ نیوز -
نیویارک … دنیا بھر میں آجکل 3Dکا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے اور جہاں ہر قسم کی ٹیکنالوجی کو3D میں تبدیل کیا جارہا ہے وہیں فلمی دنیا میں بھی تھری ڈی تکنیک زور و شور سے استعمال میں لائی جارہی ہے۔ایسے میں لیگو ڈیزائنرز کیوں پیچھے رہتے انہوں نے لیگو اشکال اور ماڈلز تراشنے والا لیگو پرنٹر ڈیزائن کر لئے ہیں۔لیگو ملنگ مشین نامی یہ لیگو پرنٹر فوم پر عام پرنٹنگ اسٹائل میں جدید اسٹائل کی تراش خراش کرتے ہوئے3Dماڈلز تراشتا ہے جو اس میں ڈالے گئے ڈیزائنز اور تصویروں سے ہوبہو مماثلت رکھتے ہیں۔