24 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:34
غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملہ،ایک فلسطینی جاں بحق،2زخمی
جنگ نیوز -
غزہ ... اسرائیل نے بھی فلسطین پر ڈرون حملے شروع کردیئے ہیں،غزہ کے حملے میں اسرائیلی ڈرون نے دو میزائل داغے جس میں ایک فلسطینی جاں بحق ہوگیا،غزہ کے علاقے رفاہ میں اسرائیلی ڈرون نے ایک کار کو نشانہ بنایا اور دو میزائل داغے،جس سے ایک فلسطینی جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے،اسرائیل فوج کے ترجمان نے ڈرون حملے کی تصدیق یا تردید کرنے کے بجائے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں،غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق غزہ میں کشیدگی کا پانچواں روز ہے،جس میں اسرائیل مسلسل فضائی حملے کررہا ہے۔