تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:45

کراچی:کئی علاقوں میں پولیس اوررینجرزکامشترکہ سرچ آپریشن

جنگ نیوز -


کراچی ... کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرزنے مشترکہ سرچ آپریشن کیا جس کے دوران چھ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔کراچی میں اورنگی ٹاوٴن، کٹی پہاڑی، محمد پور اور اطراف کے علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی جانب سیمشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران کئی افراد کو حراست میں لے لیاگیا ہے۔ کارروائی کے شروع ہوتے ہی وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک، کراچی پولیس چیف سعود مرزا، ڈی آئی جی ویسٹ عمران یعقوب سمیت دیگر پولیس حکام نے علاقے کا دورہ کیا، اس موقع پروفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آپریشن مخصوص علاقوں میں نہیں ہو رہا جہاں بھی جرائم پیشہ عناصر ہوں گے ،انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر وہاں کارروائی کی جائے گی۔ رحمان ملک نے بتایا کہ آپریشن کے دوران 6 افرا د کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ جبکہ نیو کراچی کے علاقے خمیسو گوٹھ اور گلشن اقبال میں میکاسا اپارٹمنٹ کا گھیراوٴ کرکے رینجرز نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ دوسری جانب لیاری کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے تاہم ان علاقوں کے مکینوں کی جانب سے احتجاج اور ٹائر جلائے گئے جس کے باعث اب تک کوئی آپریشن عمل میں نہیں آسکا۔ لیاری کے علاقے آگرہ تاج میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے6 افراد زخمی بھی ہوئے سول اسپتال منتقل کردیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.