تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:38

کراچی:مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کا آپریشن

اے آر وائی - کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن شروع کردیا ہے، لیاری میں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری پہنچنے پر بعض افراد نے ہنگامہ آرائی کی۔ فائرنگ کے واقعات میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔



حسن اسکوائر کے قریب میکاسا اپارٹمنٹس اور نیوکراچی کے خمیسو گوٹھ میں پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ دوسری جانب لیاری میں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری پہنچنے پر کچھ لوگوں کی طرف سے ہنگامہ آرائی کی گئی اور سڑکوں پر ٹائر جلائے گئے۔ بعض سڑکوں کو بسیں کھڑی کر کے بلاک کر دیا گیا،



لی مارکیٹ کے علاقے میں مسلح افراد گشت کرتے رہے اور ہوائی فائرنگ کی۔ کلری میں علاقہ مکینوں کی جانب سے آپریشن کے خلاف مظاہرے کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے جنہیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔



دوسری جانب اورنگی ٹاؤن کے علاقوں قصبہ اور کٹی پہاڑی میں پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران وفاقی وزر داخلہ رحمان ملک نے اورنگی ٹاؤن اوردیگرعلاقوں کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ کراچی کے امن کیلئے تمام وسائل استعمال کرینگے شہر میں امن قائم کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.