تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:45

لیبیا: قذافی کی فوج کا مخالفین پر اسکڈ میزائلوں سے حملہ

جنگ نیوز -


طرابلس ... لیبیا میں قذافی کی حامی فوج نے مخالفین پر اسکڈ میزائلوں سے حملے شروع کردیے ، طرابلس میں بھی کئی میزائل فائر ہوئے ہیں،جبکہ معمرقذافی نے جارحیت کے خلاف فتح یا موت تک لڑنے کا اعلان کیا ہے،طرابلس میں فتح کا دعویٰ کرنے کے بعد قذافی مخالفین سڑکوں پر جشن منارہے ہیں،جبکہ قذافی کی فوج نے مصراتہ کے علاقے میں مخالفین پر اسکڈ میزائل داغے ہیں،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طرابلس میں بھی میزائل فائرکیے گئے ہیں،دوسری طرف صدر قذافی نے لیبیا کے ایک ریڈیو اسٹیشن سے خطاب میں کہا کہ کہ باب العزیزیہ کمپاوٴنڈ نیٹو کے چونسٹھ فضائی حملوں کے بعد خالی کردیا گیا تھا تاہم جارحیت کیخلاف لڑائی جاری ہے۔ عرب ٹی وی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ قذافی حکومت کے حامی مہینوں یا برسوں مزاحمت کرسکتے ہیں،عرب ٹی وی کے مطابق قذافی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مخالفین نے لیبیا کو آتش فشاں بنادیا ہے،اس سے قبل فرانسیسی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے مخالفین کے سربراہ کا کہنا تھا کہ طرابلس میں جاری تین دن کی لڑائی میں چارسو افراد ہلاک اور دوہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں،مخالفین نے چھ سو فوجیوں کو بھی گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.