تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:45

امریکاکے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

جنگ نیوز -


واشنگٹن ... امریکا میں آنے والے زلزلے کے بعدنیوکلیئر پاور پلانٹ بند کردیا گیا،تاہم حکام کا کہنا ہے کہ پلانٹ کو زلزلے سے کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے،زلزے کے بعد دوایرپورٹس سے کئی پروازیں منسوخ کردی گئیں،امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر پانچ اعشاریہ نو رکارڈ کی گئی، جس کے بعد واشنگٹن سے تراسی میل دورمنرال کے علاقے میں واقع نارتھ انا اسٹیشن نیوکلیئر پاور پلانٹ کو بند کردیا گیا،اس پلانٹ سے اٹھارہ سو چھ میگاواٹ بجلی پیداکی جاتی ہے،زلزلے کے سبب وائٹ ہاوٴس ، کانگریس اور پینٹاگان کی عمارتیں خالی کرالی گئیں۔زلزلے کے جھٹکے نیویارک اورنیوجرسی میں بھی محسوس کیے گئے جہاں عدالتیں اور بینک سمیت اہم عمارتیں خالی کرالی گئیں۔بوسٹن کوبھی ہنگامی صورتحال کاسامناہوا۔زلزلے کے بعد امریکا کے کئی شہروں میں موبائل فون سروس معطل ہوگئی، ادھرجان ایف کینیڈی ایر پورٹ اور نیویارک ایر پورٹ کے کنٹرول ٹاورز بھی خالی کروالیے گئے جبکہ متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.