تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:52

انجم عقیل کیس، عدالت نے34ملزمان کو بری کر دیا

جنگ نیوز -


اسلام آباد…فراڈ سمیت دیگر مقدمات میں ملوث مسلم لیگ ن کے ایم این اے انجم عقیل کو پولیس حراست سے فرار کرانے کے مقدمہ میں بعد میں ملوث کئے گئے 34 ملزموں کو عدالت نے بری کردیا ہے ۔ اسلام آباد کے تھانہ شالیمار کے باہر پولیس کی حراست سے گرفتار انجم عقیل کو فرار کرانے کے خلاف مقدمہ کی سماعت راول پنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کی، عدالت نے انجم عقیل سمیت دیگر 32 ملزموں کے خلاف مقدمہ کی سماعت 30 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ان کے خلاف چالان طلب کرلیا ، عدالت نے اس کیس میں ملوث ان 34 ملزموں کے خلاف مقدمہ بھی خارج کردیا جنہیں پولیس نے بعد میں شامل کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.