24 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:14
دریائے ستلج سے 85ہزار کیوسک کا ریلہ گذر رہا ہے
جنگ نیوز -
لاہور…دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب ہے اور اس وقت گنڈا سنگھ والا کے مقام پر 85170 کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے، جس سے قصور کے متعدد دیہات زیر آب آگئے ہیں اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ فلڈ فور کاسٹنگ سینٹر کے مطابق بھارت کی جانب سے چھوڑے جانے والے پانی کے ریلہ سیگنڈا سنگھ والا کے مقام پر دریائے ستلج کی سطح میں بدستور اضافہ ہو رہا ہے اور اس کی بلندی 20 فٹ ہونے سے متعدد دیہات مزید زیر آب آ گئے ہیں ،فلڈ فور کاسٹنگ سینٹر کے مطابق آئندہ ایک ہفتے کے دوران ستلج کے پانی کی سطح میں اضافہ ہوتا رہے گا، سیلابی ریلے کا پانی ضلع قصور کے نواحی گاوٴں چندا سنگھ،مستے کے،بھاکی اور کلنجر کے نشیبی علاقوں میں داخل ہو گیا جس سے فصلوں کو نقصان پہنچا ہے،،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام حفاطتی انتطامات کرلیے گئے ہیں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے،،متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو نقل مکانی کی ہدایت کی گئی ہے تاہم انہوں نے منتقلی سے انکار کر دیا ہے۔