24 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:25
آسٹریلیا، مکان میں آگ لگنے سے11افراد کی ہلاکت کا خدشہ
جنگ نیوز -
کینبرا…آسٹریلیا کے دارلحکومت کینبرا کے مکان میں آگ لگنے سے وہاں موجود گیارہ افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے،مکان میں آدھی رات کے وقت بھڑکنے والی آگ نے باہر کھڑی گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،،پولیس کے مطابق اس وقت مکان میں چودہ افراد موجود تھے جن میں سے تین بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے،جبکہ خدشہ ہے کہ آٹھ بچوں سمیت وہاں موجود گیارہ افراداس حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں،آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔