تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:25

کراچی کے مختلف علاقوں میں آپریشن،12افراد گرفتار

جنگ نیوز -


کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں آپریشن جارہی ہے اور اب تک بارہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ رینجرز کی جانب حسن اسکوائر پر واقع میکاسا اپارٹمنٹ میں ہونے والا آپریشن مکمل کرلیا گیا جہاں سرچ آپریشن کے دوران رینجرز نے 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ اورنگی ٹاون ، کٹی پہاڑی سمیت اطراف کے علاقوں سے بھی سرچ آپریشن کے دوران چھ افراد کو گرفتار کیا گیا۔یونیورسٹی روڈ پر فایئو اسٹار آرکیڈ، سوک سینٹر قریب واقع سلطان کمپلیکس اور جمانی آرکیڈ اور اس سے متصل رہائشی اپارٹمنٹس میں رینجرز کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔نیوکراچی کے علاقے خمیسو گوٹھ، بشیر چوک میں بھی رینجرز کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا۔ دوسری جانب لیاری کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری داخل ہوئی جس پر عوام سٹرکوں پر نکل آئے اور احتجاجاً سڑکوں پرٹائر جلائے جس پر رینجرز اور پولیس کے اہلکار واپس آگئے۔لیاری کے اطراف میں رینجرز تعینات ہے تاہم علاقے میں آپریشن نا ہوسکا۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں متاثرہ علاقوں میں آج بھی آپریشن کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.