تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:23

وزیرداخلہ خواب سے جاگ گئے،آپریشن کیلئے9مقامات کی نشاندہی

جنگ نیوز -


کراچی…صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان کا کہنا ہے کہ کراچی میں آپریشن کے لئے 9 جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور اب تک کی کارروئی میں گیارہ ٹاریٹ کلرز پکڑے گئے ہیں۔ شہید بے نظیر بھٹو ٹریننگ سینٹر رازاق آباد میں ایگلیٹ فورس کی 12 ویں پاسنگ آوٴٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے مہمان خصوصی منظور وسان نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے بچوں کو اسکالر شپ دی جائیں گی۔ اندورن اور بیرونی حالت سے نمٹنے کے لئے پولیس کی تربیت اعتماد بخش ہے۔منظور وسان نے اعلان کیا کہ سند ھ پولیس کی تنخواء پنجاب پولیس کے مساوی کی جائے گی ۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ آپریشن کے لیئے 9 جگہوں کی نشاندہی کی ہے، جب بھی کوئی آپریشن ہوتا ہے تو بتایا نہیں جاتا آپریشن کا مقصد ہی یہ ہوتا ہے کہ کچھ لوگوں کو پکڑیں۔ہم نے فیصلہ کرلیا ہے، کہ کراچی میں امن لانا ہے۔ایکشن لیں گے تو مثبت نتائج نکلیں گے۔ منظور وسان نے بتایا کہ اب تک 11 ٹارگیٹ کلرز پکڑے گئے ہیں اور کورنگی میں پولیس بس پر حملے کرنے والوں سے تفتیش ہورہی ہے، ایلیٹ فورس کی 12 ویں پاسنگ آوٴٹ پریڈ میں 328 جوان شریک ہوئے جبکہ ٹریننگ میں میں 9 خواتین نے بھی حصہ لیا ہے۔ صدر پاکستان کی خصوصی ہدایت پر ایلیٹ فورس کو سنگین جرائم پر قابو پانے اور رات کی تاریکی میں کارروائی کرنے کی تربیت بھی دی گئی،دوران تربیت بہترین کارکردگی پر عثمان حیدر کو گولڈ میڈل دیا گیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.