24 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:23
پشاور : غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرین پر لاٹھی چارج
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ستائے شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ شہریوں نے سواتی پھاٹک، باڑہ گیٹ پشتخرہ اور گڑھی قمر دین کے علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے باڑہ روڈ اور پشتخرہ روڈ رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کر دی گئیں۔ مظاہرین نے ٹائر بھی جلائے اور آس پاس کی دکانیں بھی بند کروائیں۔مظاہرین نے پولیس اور گاڑیوں پر پتھر بھی پھینکے۔ مظاہرین کے مطابق 22 گھنٹوں تک بجلی بندش نے انھیں احتجاج پر مجبور کیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے احتجاج ختم نہ کرنے پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔