24 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:23
سوناکشی سنہا نے اپنے وزن پرتنقید مسترد کردی
جنگ نیوز -
ممبئی…بالی وڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا اپنے بڑھے ہوئے وزن کے ساتھ خوش ہیں اوریقین رکھتی ہیں کہ موٹاپے کے ساتھ بھی خوبصورت اور جازب نظر رہا جاسکتا ہے۔سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ بڑھے ہوے وزن کے ساتھ وہ جیسی بھی نظر آتی ہیں وہ اس سے بہت مطمئن اور خوش ہیں اور یہ بھی کہ انھیں سائز زیرو کی کوئی آرزو نہیں ہے، اپنی پہلی ہی فلم دبنگ سے کامیابی اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جانے والی سوناکشی کی دلی میں ہونے والے فیشن ویک کے دوران ریمپ پر واک کے بعد سے ان کی بڑھے ہوئے وزن پر میڈیا میں بہت بات کی گئی ہے، اور اسی میڈیا ٹاک کے جواب میں سوناکشی سنہا نے پریشان ہونے کے بجائے کھل کر خوداپنی وکالت کی اور فلم سازوں تک سے کہہ دیا ہے کہ وہ ایسا ہی رہیں گی اگر کوئی انہیں کاسٹ کرنا چاہتا ہے توکرے نہیں کرنا چاہتا تو نہ کرے ، ویسے ان سب باتوں کے باوجود سوناکشی ہر بڑے ہدایت کار اور ہیرو کے ساتھ فلموں میں لائن اپ ہیں اوران کا شیڈول بھی خاصہ مصروف کن ہے۔